سانحہ وصال

وفات سے کئی ماہ پیشتر آپ نے کوہ بھوالی پر ٣/ رمضان المبارک ١٣٣٩ھ کو اپنے وصال کی تاریخ اس آیت کریمہ سے نکا لی : ویطاف علیھم بانیۃ من فضۃ و اکواب : یعنی خدام چاندی کے برتن اور آبخور ے لے کر (جنت میں) ان کے گرد گھوم رہے ہیں ـ۔ اس شہید محبت نے اپنا مشن پورا کر کے جمعۃ المبارک کے روز ٢٥/صفر المظفر١٣٤٠ھ/١٩٢١ء کو دو بجکر اڑتیس منٹ پر :عین اذان جمعہ کے وقت حی علی الفلاح نغمہ جانفزا سن کر داعی اجل کو لبیک کہا اور اس جہان فانی سے عالم جاودانی کی طرف سدھار گئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وصال سے دو گھنٹے سترہ منٹ پہلے تجہیز و تکفین اور بعض ضروری امور کے متعلق وصایا شریف قلمبند کرائے جو چودہ اہم نکات پر مشتمل ہیں ۔ حضرت محدث کچھوچھوی رحمۃاللہ علیہ کے پیرو مرشد نے اعٰلی حضرت کے وصال کی خبر سن کر فرمایا ـ: رحمۃا للہ تعا لی علیہ: دیکھا گیا کہ اِسمیں وصال کی تاریخ بھی ہے؛خود حضرت محدث کچھو چھوی علیہ الرحمہ نے تاریخ َ وفات ۔امام الہٰدی عبدالمصطفٰی احمد رضاـــ:نکالی تھی
|  HOME  |